Aloo Shimla Mirch - شملہ مرچ اور آلو

Aloo Shimla Mirch - شملہ مرچ اور آلو

اجزاء:

  1. شملہ مرچیں چار عدد باریک کٹی ہوئی
  2. آلو چار عدد باریک کٹے ہوئے
  3. پیاز تین عدد باریک کٹی ہوئی
  4. ٹماٹر ایک عدد باریک کٹا ہوا
  5. لہسن ایک چائے کا چمچ پسا ہوا
  6. ہلدی ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی
  7. بھنا اور کٹا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  8. لال مرچ پسی ہوئی دو چائے کے چمچ
  9. ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ چوپ کیا ہوا
  10. نمک ایک چائے کا چمچ
  11. تیل ایک چوتھائی پیالی

ترکیب:

  1. تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں اور لہسن، ٹماٹر، نمک، لال مرچ اور ہلدی ڈال کر بھُون لیں۔
  2. اس میں ایک چوتھائی پیالی پانی ڈال کر مزید بھُونیں ۔
  3. آلو اور تھوڑا پانی شامل کرکے دس منٹ پکائیں۔
  4. اس میں شملہ مرچ شامل کرکے ہلکی آنچ پر مزید دس منٹ پکنے دیں۔ مزیدار شملہ مرچ اور آلو کو زیرہ اور ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes