Aloo Keemay Ka Paratha - آلو قیمے کا پراٹھا

Aloo Keemay Ka Paratha - آلو قیمے کا پراٹھا

اجزاء:

  1. اُبلا ہوا چکن قیمہ ایک کپ
  2. اُبلے ہوئے آلو ایک کپ
  3. باریک کٹے پیاز ایک عدد
  4. باریک کٹی ہری مرچ چار عدد
  5. آٹے یا میدے کے پیڑے چھ عدد
  6. کُٹی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
  7. ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
  8. سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  9. چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  10. گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  11. کٹا ہوا انار دانہ ایک چائے کا چمچ
  12. نمک حسب ضرورت
  13. ہرا دھنیا، پودینہ حسب ضرورت
  14. دیسی گھی فرائنگ کے لیے

ترکیب:

  1. چکن قیمہ، آلو اور تمام مصالحوں کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
  2. بنے ہوئے پیڑوں کو تھوڑا سا بیل لیں۔
  3. ایک بیلے ہوئے پیڑے کے اوپر چکن آلو کا آمیزہ پھیلائیں اور پھر دوسرا پیڑا بیل کر اوپر رکھ کر کنارے اچھی طرح بند کردیں۔
  4. اب اس کو مزید بیل لیں۔
  5. گرم توے پر گھی لگاکر پراٹھا تل لیں۔
  6. دیسی گھی لگا کر پودینے کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes