Aloo Ghobi - آلو گوبھی

Aloo Ghobi - آلو گوبھی

اجزاء:

  1. پھول گوبھی ایک عدد درمیانی
  2. تیل ایک چوتھائی کپ
  3. پیاز ایک عدد کٹی ہوئی
  4. ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  5. رائی دانہ ایک چائے کا چمچ
  6. دہی آدھا پاؤ
  7. زیرہ ایک چائے کا چمچ کٹا ہوا
  8. دھنیا ایک چائے کا چمچ کٹا ہوا
  9. ہلدی ایک چائے کا چمچ
  10. لال مرچ ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی
  11. لال مرچ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی
  12. نمک حسب ذائقہ
  13. آلو تین عدد اُبلے ہوئے
  14. ٹماٹر تین عدد اُبلے ہوئے
  15. پانی ایک کپ
  16. ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ کٹا ہوا
  17. سوکھی میتھی ایک چائے کا چمچ
  18. گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا

ترکیب:

  1. پہلے پھول گوبھی کو تھوڑا چھوٹا کاٹ لیں۔
  2. کڑاہی میں تیل گرم کرکے پھول گوبھی کو ہلکا سا فرائی کرکے نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
  3. اب اسی کڑاہی میں پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ اور رائی دانہ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک اتنا بھونیں کہ پیاز نرم ہو جائے۔
  4. پھر اس میں دہی، زیرہ، دھنیا، ہلدی، کٹی لال مرچ، پسی لال مرچ، نمک، آلو، ٹماٹر، فرائی کی ہوئی پھول گوبھی اور پانی شامل کرکے ڈھک کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
  5. آٹھ سے دس منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر آنچ تیز کرکے تھوڑا سا بھون لیں۔
  6. آخر میں ہرا دھنیا، سوکھی میتھی اور گرم مصالحہ شامل کرکے مکس کرکے سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes