Aloo Bukhara Drink - آلو بخارا ڈرنک

Aloo Bukhara Drink - آلو بخارا ڈرنک

اجزاء:

  1. آلو بخارے ایک پاو
  2. پانی دوگلاس
  3. کالا نمک آدھا چائے کا چمچہ
  4. بھنا اور پسا زیرہ آدھا چائے کا چمچہ
  5. لیموں کا رس دو کھانے کا چمچہ
  6. براون شوگر چار کھانے کے چمچے
  7. برف حسب ضرورت
  8. پودینے کی پتیاں حسب ضرورت

ترکیب:

  1. پہلے پتیلی میں ایک گلاس پانی ، آدھا چائے کا چمچہ نمک ،چار کھانے کے چمچے براون شوگر اور ایک پاوکٹے آلو بخارے ڈال کر ابالیں ۔جب دو ابال آجائیں تو چولہے سے اتار کر چھلکی نکال لیں ۔اب اسے ایک بلینڈر میں حسب ضرورت برف، ایک گلاس پانی ،دو کھانے کے چمچے لیموں کا رس اور آدھا چائے کا چمچہ بھنا اور پسا زیرہ کے ساتھ ڈال کر بلینڈ کرلیں ۔جب تمام اجزاءمکس ہو جائیں تو حسبِ ضرورت پودینے کی پتیاں ڈال کر سرو کریں ۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes