Akhrot Aur Murghi Ka Salad - اخروٹ اور مرغی کا سلاد

Akhrot Aur Murghi Ka Salad - اخروٹ اور مرغی کا سلاد

اجزاء:

  1. مرغی کے سینے دو سو پچاس گرام
  2. دہی (پھینٹی ہوئی) آدھی پیالی
  3. اخروٹ (پسے ہوئے ) چار کھانے کے چمچ
  4. ڈبل روٹی کے ٹکڑے (تلے ہوئے) ایک سلائس
  5. ٹماٹر ایک عدد
  6. کھیرا ایک عدد
  7. تازہ دودھ آدھی پیالی
  8. نمک آدھا چائے کا چمچ
  9. تیل ایک کھانے کا چمچ
  10. سلاد پتے سجانے کے لیے

ترکیب:

  1. مرغی کے سینے کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں- فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے مرغی کے ٹکڑے گلنے تک پکا کر نکال لیں- ایک پیالے میں مرغی اور ڈبل روٹی کے علاوہ باقی تمام اجزاﺀ ملا لیں- سرونگ ڈش میں دہی کا آمیزہ رکھیں٬ اس کے اوپر مرغی کے ٹکڑے ڈالیں٬ ایک جانب ڈبل روٹی کے ٹکڑے رکھیں اور سلاد کے پتوں سے سجا کر پیش کریں-

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes