Aaloo Ki Tarkari - آلو کی ترکاری

Aaloo Ki Tarkari - آلو کی ترکاری

اجزاء:

  1. آلو ایک پاؤ
  2. تیل حسب ضرورت
  3. ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  4. (لال مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  5. (دھنیا ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسا ہوا
  6. کلونجی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  7. ثابت لال مرچ چار عدد

ترکیب:

  1. پہلے آلوؤں کو پانی میں اُبال کر الگ رکھ دیں۔
  2. اب ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں ہلدی، پسی لال مرچ، پسا دھنیا اور کلونجی ڈال کر بھون لیں۔
  3. پھر اس میں ڈیڑھ کپ پانی شامل کرکے ایک اُبال آنے تک پکا لیں۔
  4. اس کے بعد آلوؤں کو ہاتھ سے کچل کر اس میں شامل کریں اور پکا کر الگ رکھ دیں۔
  5. اب اس پر ثابت لال مرچ کا تڑکا لگائیں اور نکال کر سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes