Zafrani Meatballs - زعفرانی کوفتے

Zafrani Meatballs - زعفرانی کوفتے

اجزاء:

  1. (قیمہ آدھا کلو (بغیر چربی کے
  2. دہی آدھا پاؤ
  3. گھی ایک پاؤ
  4. نمک حسبِ ذائقہ
  5. لال مرچ حسبِ ذائقہ
  6. ادرک تیس گرام
  7. خشخاش تیس گرام
  8. بُھنے ہوئے چنے تیس گرام
  9. گرم مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
  10. زعفران چٹکی بھر
  11. دھنیا حسبِ ضرورت
  12. پودینہ حسبِ ضرورت
  13. (ہری مرچ چالیس گرام (باریک کَٹی ہوئی
  14. کیوڑا تھوڑا سا
  15. (پیاز دو عدد (باریک کٹے ہوا
  16. ٹماٹر دو عدد
  17. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

  1. آدھا قیمہ اُبال لیں اور باقی آدھے (کچا قیمے) کے ساتھ مِلا کر پیس لیں۔
  2. اس میں نمک، مرچ، آدھا گرم مصالحہ، چنے اور خشخاش باریک پیس کر مِلا لیں۔
  3. تھوڑا سا پیاز، ادرک، دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ کا آمیزہ بنالیں۔
  4. اب اس قیمے کے کوفتے بنائیں اور ان کے اندر پیاز والا آمیزہ بھر دیں اور دھاگہ لپیٹ دیں تاکہ ٹوٹے نہیں۔
  5. اب یہ کوفتے گھی میں سرخ کر کے نکال لیں۔
  6. پیاز کو گھی میں براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
  7. اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تھوڑی دیر بُھون لیں اور ٹماٹر بھی کاٹ کر شامل کردیں۔
  8. جب مصالحہ گھی چھوڑ دے تو کوفتے شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
  9. پندرہ سے بیس منٹ کے بعد اس میں دہی اور مصالحہ جات ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  10. اب اُتنا پانی ڈال دیں جتنا شوربہ چاہئیے۔
  11. جب سالن تیار ہو جائے تو اس میں زعفران اور کیوڑہ پیس کر ڈال دیں۔
  12. زعفرانی کوفتے تیار ہیں گرم نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes