White Mutton Korma - وائٹ مٹن قورمہ

White Mutton Korma - وائٹ مٹن قورمہ

اجزاء:

  1. مٹن آدھا کلو
  2. بادام پندرہ سے اٹھارہ عدد
  3. نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  4. دہی ایک کپ
  5. پانی تین کپ
  6. ہرے مصالحے کے لیے:
  7. ہری مرچ آٹھ عدد
  8. لہسن کے جوئے چھ عدد
  9. ادرک دو انچ کا ٹکڑا
  10. ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
  11. بگھار کے لیے:
  12. تیل آدھا کپ
  13. لہسن ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

  1. ہرے مصالحے کے تمام اجزاء کو پیس لیں۔
  2. اب پین میں مٹن ، تین کپ پانی اور ہرے مصالحے کا مکسچر ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے اُبال لیں۔
  3. اب بادام کے پیسٹ اور نمک کو دہی میں مکس کرلیں۔
  4. پھر گوشت میں شامل کر دیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک پیسٹ گاڑھا ہو جائے اور گوشت اچھی طرح سے گل جائے۔
  5. بگھار کے لیے:
  6. پین میں تیل گرم کریں اور اس میں لہسن ڈال کر سنہری رنگت آنے تک فرائی کریں۔
  7. اب تیار شدہ بگھار کو مٹن قورمہ پر ڈال دیں۔
  8. آخر میں مٹن قورمہ نان کے ساتھ پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes