Vegetable And Bean Soup - سبزی اور لوبیے کا سوپ

Vegetable And Bean Soup - سبزی اور لوبیے کا سوپ

اجزاء:

  1. آلو ایک عدد
  2. گاجر ایک عدد
  3. ٹماٹر ایک عدد
  4. لیک اسٹک ایک عدد
  5. بینگن ایک عدد چھوٹا
  6. تیل دو کھانے کے چمچ
  7. سفید لوبیا آدھی پیالی
  8. چکن کی یخنی دو گلاس
  9. نمک حسب ذائقہ
  10. کالی مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  11. بیزل ایک چائے کا چمچ
  12. بٹن مشروم چار سے پانچ عدد
  13. سویاں آدھا پیکٹ
  14. (پستے دس گرام (کٹے ہوئے
  15. (پامزان چیز دس گرام (سلائس

ترکیب:

  1. پہلے آلو، گاجر، ٹماٹر، لیک اسٹک اور بینگن کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
  2. اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے تمام سبزیوں کو ہلکا سا فرائی کر لیں۔
  3. ساتھ میں سفید لوبیا بھی ڈال دیں، چار سے پانچ منٹ بعد اس میں چکن کی یخنی، کالی مرچ اور نمک شامل کریں اور اب آنچ ہلکی کرکے ڈھک کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
  4. تمام سبزیاں نرم ہو جائیں تو ان میں بیزل، بٹن مشروم اور سویاں شامل کرکے تین سے چار منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں، تاکہ وہ نرم ہو جائے۔
  5. پھر اسے ڈش میں نکال کر پستے اور پامزان چیز سے گارنش کرکے سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes