Tikki Burger - ٹکی برگر

Tikki Burger - ٹکی برگر

اجزاء:

  1. آلو دو سو پچاس گرام (اُبال کر میش کر لیں)
  2. انڈے دو عدد (اُبال کر میش کر لیں)
  3. ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (باریک کٹا ہوا)
  4. ہری مرچ دو کھانے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی)
  5. نمک ایک چائے کا چمچ
  6. کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  7. گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  8. (پودینے کی چٹنی کے اجزا)
  9. ٹماٹرایک عدد (چھلے کی طرح کاٹے ہوئے)
  10. کھیراایک عدد (چھلے کی طرح کٹا ہوا)
  11. انڈاایک عدد
  12. ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
  13. بن چار عدد
  14. سلاد پتہ حسب ضرورت

ترکیب:

  1. ایک پیالے میں اُبلے اور میش کیے ہوئے آلو، میش کیے ہوئے انڈے، ہرا دھنیا، ہری مرچ، نمک، کالی مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  2. پھر اس کی چھوٹی ٹکیاں بنا کر پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کر کے آہستہ آہستہ فرائی کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔
  3. اب برگر بن کو درمیان سے کاٹ کر ایک چمچ گھی ڈال کر توے پر ہلکا سا سینک لیں۔
  4. پھر اس پر پودینے کی چٹنی ڈال کر پھیلائیں اور فرائی کی ہوئی ٹکیہ رکھ کر اوپر سے کٹے ہوئے ٹماٹر اور کھیرا رکھ کر بند کے دوسرے حصے سے ڈھک دیں۔
  5. مزیدار ٹکی برگر تیار ہے۔ گرما گرم پیش کریں۔

Copyright © Gooposts.com/recipes