Tasty Drum Sticks - ٹیسٹی ڈرم اسٹک

Tasty Drum Sticks - ٹیسٹی ڈرم اسٹک

اجزاء:

  1. مرغی کی رانیں چھ عدد
  2. نمک حسب ذائقہ
  3. اجینو موتو آدھا چائے کا چمچ
  4. کارن فلور دو کھانے کے چمچ
  5. چکن کیوب ایک عدد
  6. میدہ چھ کھانے کے چمچ
  7. انڈا ایک کپ
  8. سویا سوس دو کھانے کے چمچ
  9. کالی مرچ ایک چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
  10. تیل حسب ضرورت

ترکیب:

  1. میدے میں چکن کیوب ملا کر اچھی طرح مسل لیں۔ اب ڈرم اسٹک لے کر کسی تیز چھری کی مدد سے گوشت ایک طرف کر لیں۔ چکن کیوب ملے ہوئے میدے میں سویا سوس، پسی ہوئی کالی مرچ، اجینو موتو اور انڈا ملا لیں اور ڈرم اسٹک پر لپیٹ لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور سنہرا ہونے تک تلیں۔ ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کر یں

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes