Student Biryani - اسٹوڈنٹ بریانی

Student Biryani - اسٹوڈنٹ بریانی

اجزاء:

  1. چاول ایک کلو
  2. چکن ایک کلو
  3. لہسن ادرک 3 کھانے کے چمچے
  4. نمک 2 کھانے کے چمچے
  5. لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
  6. زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
  7. دھنیاپاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
  8. چاٹ مصالحہ 2 کھانے کاچمچہ
  9. تیز پتہ 2 عدد
  10. دار چینی 3 عدد
  11. لونگ 8 عدد
  12. کالی الائچی 4 عدد
  13. اسٹار فلاور 3 عدد
  14. جائفل 2/1 کھانے کا چمچہ
  15. جاوتری 2/1 کھانے کا چمچہ
  16. پیاز 2 عدد
  17. ہری مرچ 4 عدد
  18. لیمن سلائس 10 عدد
  19. پودینا 1 گڈی
  20. ٹماٹر سلائس 20 عدد
  21. پیلا فوڈ کلر 1 چٹکی
  22. دہی 250 گرام

ترکیب:

  1. ایک کپ تیل میں باریک پیاز کاٹ کر فرائی کریں اورآدھے براؤن پیاز نکال لیں۔
  2. اب اسی تیل میں لہسن ادرک اور چکن ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔
  3. اسکے بعد دہی میں نمک، لال مرچ، چاٹ مصالحہ،زیرہ،دھنیا،اسٹار فلاور ڈال کر مکس کریں
  4. پھر بچی ہوئی براؤن پیا ز کو چورا کر کےاور ہری مرچ کو کٹ کر کے دہی میں مکس کرکے اس کو چکن میں ڈالیں اور یہاں تک پکائیں کہ تیل الگ ہوجائے۔
  5. پھر چاول میں نمک ،تیر پتا، دار چینی، لونگ ، کالی الائچی ڈال کر بوائل کریں۔
  6. آخر میں ایک پتیلی میں نیچے تھوڑا بریانی کا مصالحہ ڈالیں پھر بوائل چاول پھر سالن پھر پودینا کا پتا،لیمن سلائس ، ٹماٹر سلائس ڈالیں، پھر چاول ڈالیں،پھر دوبارہ براؤن پیاز، ٹماٹر سلائس ، لیمن سلائس ڈالیں اور پیلا فوڈ کلر ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
  7. مزیدار اسٹوڈنٹ بریانی تیار ہے۔

Copyright © Gooposts.com/recipes