Spicy Vegetable Rolls - اسپائسی ویجیٹیبل رولز

Spicy Vegetable Rolls - اسپائسی ویجیٹیبل رولز

اجزاء:

  1. رول کی پٹیاں ایک درجن
  2. باریک کٹی بند گوبھی ایک عدد
  3. کدوکش گاجر دو عدد
  4. باریک کٹی شملہ مرچ دو عدد
  5. باریک کٹی تازہ لال مرچ چار عدد
  6. باریک کٹی ہری پیاز چار عدد
  7. سفید سرکہ دو کھانے کے چمچے
  8. کٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
  9. چکن کیوبز والا میدہ ایک چائے کا چمچہ
  10. نمک حسب ذائقہ
  11. انڈے کی سفیدی دو عدد
  12. تیل (تلنے کے لئے) حسب ضرورت

ترکیب:

  1. ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے اس میں ایک عدد باریک کٹی بند گوبھی، دو عدد کدوکش گاجر ،دو عدد باریک کٹی شملہ مرچ،چار عدد بریک کٹی تازہ لال مرچ اور چار عدد کٹی ہری پیازڈال کر ہلکا سا بھون لیں ۔اب اس میں دو کھانے کے چمچے سفید سرکہ ،ایک چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ ،ایک چائے کا چمچہ چکن کیوبز والا میدہ اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور اتار کر ٹھنڈا کر لیں ۔پھر ایک درجن رول کی پٹیوں میں سے ایک ایک لے کر تھوڑ ی تھوڑی سبزی ڈالیں اور رول بنا لیں ۔اس کے بعد دو عدد انڈے کی سفیدی میں ڈپ کر کے بند کر دیں ۔اسی طرح تمام رول بنا لیں ۔اب کڑاہی میں تیل گرم کر کے رولز کو تَل کر گولڈن کر لیں ۔آخر میں تیار اسپائسی ویجیٹیبل رولز کو چلی گارلک سوس کے ساتھ سرو کریں

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes