Spicy Vegetables Pakoray - چٹپٹے سبزیوں کے پکوڑے

Spicy Vegetables Pakoray - چٹپٹے سبزیوں کے پکوڑے

اجزاء:

  1. بند گوبھی ایک پاؤ
  2. ہری پیاز چار عدد
  3. گاجر دوعدد
  4. انڈے دو عدد
  5. میدہ ایک کپ
  6. ہرا دھنیا آدھا کپ
  7. ہری مرچ چار عدد
  8. نمک حسب ذائقہ
  9. سویاسوس دو کھانے کے چمچ
  10. بیکنگ پاؤڈر آدھی چائے کی چمچ
  11. کارن فلور دو کھانے کے چمچ
  12. سفید مرچ آدھی چائے کی چمچ
  13. تیل فرائی کیلئے

ترکیب:

  1. تمام سبزیوں کو باریک کاٹ لیں۔ ان میں باقی تمام اجزاء شامل کرکے تھوڑا سا پانی ڈال کے ہموار آمیزہ بنا لیں۔
  2. کڑاہی میں تیل گرم کرکے پکوڑوں کی شکل میں تل لیں۔ اور کیچپ یا ہاٹ سوس کے ساتھ پیش کریں۔

Copyright © Gooposts.com/recipes