Spicy Vegetable Chowmein - اسپائسی ویجی ٹیبل چاؤمن

Spicy Vegetable Chowmein - اسپائسی ویجی ٹیبل چاؤمن

اجزاء:

  1. (بند گوبھی ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
  2. (شملہ مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی
  3. (گاجر دو عدد (باریک کٹی ہوئی
  4. (بین اسپروٹس ایک پیالی (صاف کیے ہوئے
  5. (ہری پیاز دو گٹھی (باریک کٹی ہوئی
  6. نوڈلز آدھا پیکٹ
  7. تیل پانچ کھانے کے چمچ
  8. (پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
  9. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  10. سویا سوس دو کھانے کے چمچ
  11. سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
  12. نمک حسب ذائقہ
  13. (ہری مرچ چھ عدد (لمبی باریک کٹی ہوئی
  14. چلی سوس دو کھانے کے چمچ
  15. (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
  16. چکن کیوب ایک عدد
  17. تِل کا تیل ایک چائے کا چمچ
  18. چکن کیوب والا میدہ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

  1. ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے اس میں نوڈلز اور دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر اُبالیں۔
  2. جب نوڈلز گل جائیں تو پانی نتھار لیں۔
  3. اب نوڈلز کو ٹھنڈے پانی سے دھوکر ذراسی چکنائی دوبارہ ملائیں۔
  4. پھر ایک کڑاہی میں تین کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے پیاز ہلکی گلابی کر لیں۔
  5. اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور بند گوبھی، شملہ مرچ، گاجر، سویا سوس، سفید سرکہ، نمک اور ہری مرچ شامل کرکے دو منٹ بھون لیں۔
  6. پھر نوڈلز ڈالیں۔
  7. اس کے بعد چلی سوس، لال مرچ، چکن کیوب اور نمک ڈال کر اچھی طرح جلدی جلدی ملائیں اور تِل کا تیل ڈال دیں۔
  8. اب اوپر سے بین اسپروٹس اور ہری پیاز کے پتے ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes