Spicy Garlic Beef - اسپائسی گارلک بیف

Spicy Garlic Beef - اسپائسی گارلک بیف

اجزاء:

  1. بیف آدھا کلو
  2. لہسن کے جوے چھ سے سات عدد
  3. نمک حسبِ ذائقہ
  4. کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  5. ثابت لال مرچیں چار سے چھ عدد
  6. چینی آدھا چائے کا چمچ
  7. انڈے کی زردی ایک عدد
  8. سرکہ آدھا چائے کا چمچ
  9. تیل حسبِ ضرورت

ترکیب:

  1. اس ڈش کو بنانے کے لئے سب سے پہلے چٹپٹی سی مایونیز بنالیں۔صاف خشک پیالے میں انڈے کی زردی ڈال کر اس میں چینی، نمک، آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ اور دو جوئے لہسن کو کچل کر ڈالیں۔ایک منٹ الیکڑک بیٹر سے پھینٹ کر اس میں تھوڑا ، تھوڑا کرکے آدھی پیالی کوکنگ آئل شامل کریں اور گاڑھا ہونے پر آخر میں اس میں سرکہ ڈال کر ایک منٹ پھینٹ لیں۔
  2. گوشت کی چھوٹی بوٹیاں کرکے صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں۔
  3. پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ایک منٹ گرم کریں، اس میں لال مرچوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
  4. ر اسی پین میں لہسن کے جوﺅں کو پیس کر ڈالیں۔ ایک سے دو منٹ فرائی کرکے اس میں گوشت کی بوٹیاں ، نمک اور کالی مرچ ڈالیں اور اسے ہلکی آنچ پر ڈھک دیں،(ضرورت محسوس کریں تو تھوڑا سا پانی شامل کردیں)
  5. جب گوشت گلنے پر آجائے تو اس میں فرائی کی ہوئی لال مرچیں اور مایونیز ڈالیں تین سے چار منٹ دم پر رکھ کر اتارلیں۔
  6. اس سادہ اور مزیدار ڈش کو ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes