Spice Stuffed Karela - مصالحہ بھرے کریلے

Spice Stuffed Karela - مصالحہ بھرے کریلے

اجزاء:

  1. کریلے چھ عدد
  2. (ہلدی ایک چائے کا چمچ (کریلوں پر لگانے کے لیے
  3. گڑ ایک کھانے کا چمچ
  4. نمک حسب ذائقہ
  5. تیل ایک پیالی
  6. (پیاز چار عدد (باریک کٹی ہوئی
  7. ہلدی ایک چائے کا چمچ
  8. (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
  9. کیری دو عدد
  10. سونف آدھا کھانے کا چمچ
  11. کلونجی ایک چائے کا چمچ
  12. ہری مرچ چار عدد
  13. کڑی پتے چھ سے سات عدد
  14. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

  1. پہلے کریلے چھیل کر چیرا لگائیں اور بیج نکال کر دھوئے بغیر ان پر ہلدی، تھوڑا سا گڑ اور تھوڑا نمک لگا کر بیس منٹ رکھیں۔
  2. پھر دھو لیں۔
  3. اس طرح کڑواہٹ ختم ہو جائے گی۔
  4. اب دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکی گلابی کریں۔
  5. پھر اس میں ہلدی، پسی لال مرچ، کیری، نمک، سونف، کلونجی اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ہلکا سا بھونیں اور اُتار لیں۔
  6. اب اسے ٹھنڈا کرکے کریلوں میں بھریں اور دھاگے سے باندھ کر فرائنگ پین میں شیلو فرائی کر لیں۔
  7. اس کے بعد کریلے بچی ہوئی پیاز، گڑ، ہری مرچ، کڑی پتے اور نمک شامل کرکے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  8. دس منٹ بعد مزے دار مصالحہ بھرے کریلے گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes