Special Soup - اسپیشل سوپ

Special Soup - اسپیشل سوپ

اجزاء:

  1. (چکن ایک کپ (بون لیس
  2. جھینگے آدھا کپ
  3. نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  4. سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
  5. کارن فلور چار کھانے کے چمچ
  6. مرغی کی یخنی چھ کپ
  7. (مشروم چار عدد (سلائس
  8. (بند گوبھی ایک چوتھائی کپ (کٹی ہوئی
  9. (گاجر دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
  10. (لیٹس لیوز آدھا کپ (کٹے ہوئے
  11. (ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
  12. (ہری پیاز ایک چوتھائی کپ (کٹی ہوئی

ترکیب:

  1. چکن اور جھینگوں کو ایک چائے کا چمچ نمک، آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ، ایک کھانے کا چمچ کارن فلور سے میری نیٹ کر لیں۔
  2. اب مرغی کی یخنی گرم کریں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ نمک، آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ، میری نیٹ کی ہوئی چکن اور جھینگے، مشروم، بند گوبھی اور گاجر ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں۔
  3. اب اس میں تین کھانے کے چمچ کارن فلور کا پیسٹ ڈالیں۔
  4. جب وہ گاڑھا ہو جائے تو اسے نکال لیں۔
  5. آخر میں لیٹس لیوز، ہرا دھنیا اور ہری پیاز شامل کرکے گرم گرم سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes