Singaporean Fried Rice - سنگاپورین فرائیڈ رائس

Singaporean Fried Rice - سنگاپورین فرائیڈ رائس

اجزاء:

  1. (مرغی آدھا کلو (بغیر ہڈی، پتلے ٹکڑے کر لیں
  2. (باسمتی چاول دو پیالی (اُبلے ہوئے
  3. (لہسن ادرک دو چائے کے چمچ (پسا ہوا
  4. (انڈے والے نوڈلز پانچ سو گرام (اُبلے ہوئے
  5. ٹماٹو کیچپ ایک پیالی
  6. (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  7. (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
  8. (سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  9. براؤن چینی ایک چائے کا چمچ
  10. سویا ساس آٹھ چائے کے چمچ
  11. (گاجر ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
  12. (بند گوبھی سو گرام (باریک کٹی ہوئی
  13. (شملہ مرچ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
  14. (ہری پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی
  15. (ہری مرچ تین عدد (باریک کٹی ہوئی
  16. (ادرک ایک انچ کا ٹکڑا (کدوکش
  17. (انڈے دو عدد (آملیٹ کی طرح تلے ہوئے
  18. نمک حسبِ ذائقہ
  19. (کالی مرچ حسبِ ذائقہ (پسی ہوئی
  20. تیل تین کھانے کے چمچ

ترکیب:

  1. مرغی میں نمک، پسی ہوئی کالی مرچ اور ایک چائے کا چمچ سویا ساس ملا کر رکھ لیں۔
  2. کڑاہی میں تیل گرم کرکے نوڈلز تَل کر رکھ لیں۔
  3. دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کریں اور ایک چائے کا چمچ پسا ہوا لہسن ادرک ڈال کر سنہری کریں۔
  4. اس میں مرغی شامل کرکے رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں۔
  5. اس میں ٹماٹو کیچپ، براؤن چینی، پسی اور کُٹی ہوئی لال مرچ، ایک چوتھائی چائے کا چمچ سفید مرچ، نمک اور تین چائے کے چمچ سویا ساس ہلکی آنچ پر پکائیں۔
  6. ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے ایک چائے کا چمچ لہسن ادرک سنہری کریں۔
  7. اس میں سبزیاں، ادرک، ایک چوتھائی چائے کا چمچ سفید مرچ، نمک، چار چائے کے چمچ سویا ساس، انڈے اور چاول ملا لیں۔
  8. سرونگ ڈش میں چاول، مرغی اور نوڈلز کی تہہ لگا کر پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes