Sheermal - شیر مال

Sheermal - شیر مال

اجزاء:

  1. میدہ اڑھائی کپ
  2. نمک تین چوتھائی چائے کے چمچ
  3. (چینی ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
  4. کھویا آدھا کپ
  5. خمیر اڑھائی چائے کا چمچ
  6. کیوڑا ایک چائے کا چمچ
  7. گھی تین کھانے کے چمچ
  8. کریم تین کھانے کے چمچ
  9. انڈا ایک عدد
  10. فل کریم ملک پاؤڈر چار کھانے کے چمچ
  11. نیم گرم پانی ڈو بنانے کے لیے
  12. دودھ برش کرنے کے لئے
  13. تل چھڑکنے کے لئے

ترکیب:

  1. ایک پیالے میں میدہ، نمک، چینی، کھویا، خمیر، کیوڑا، گھی، کریم، انڈا اور فل کریم ملک پاؤڈر کو مکس کرلیں۔
  2. پھر نیم گرم پانی کے ساتھ نرم ڈو گوندھ لیں اور اسے اتنا چھوڑ دیں کہ وہ ڈبل ہو جائے۔
  3. اب ڈو کی تین یا چار بالز بنالیں۔
  4. اب انھیں ہاتھ سے دباکر طشتری جتنا کر لیں اور فوائل لگی ٹرے پر پھیلا دیں۔
  5. پھر اس پر درمیان میں کانٹے کی مدد سے سوراخ کر لیں۔
  6. پھر اسے ڈھک کر پنتالیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
  7. اس کے بعد اس پر دودھ برش کی مدد سے لگا دیں۔
  8. تھوڑے سے تِل بھی چھڑک دیں۔
  9. پھر اس کو دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے بیک کرنے رکھ دیں۔
  10. اب اس کو نکال کر تھوڑا سا دودھ لگا کر فوائل سے کور کرکے رکھ دیں۔
  11. جب تک کہ آپ اسے استعمال کریں۔

Copyright © Gooposts.com/recipes