Shaami Kebab Third - شامی کباب

Shaami Kebab Third - شامی کباب

اجزاء:

  1. گائے کا قیمہ ایک کلو
  2. چنے کی دال ایک کپ
  3. سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  4. نمک حسبِ ذائقہ
  5. پسا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچ
  6. دہی ایک کھانے کا چمچ
  7. ثابت لال مرچ دس دانہ
  8. ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ
  9. بڑی الائچی چار عدد
  10. دار چینی ایک ٹکڑا
  11. کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  12. انڈا ایک عدد

ترکیب:

  1. ایک پتیلی میں قیمہ کے ساتھ اجزاء سوائے انڈے کے ڈال کر اُبال لیں پھر اسے پیس لیں۔
  2. اس کے بعد پسے ہوئے قیمے کے آمیزے میں ایک انڈا ڈال دیں اور اسے اچھی طرح ملائیں۔
  3. پھر اس کی ٹکیاں بنا کر درمیان میں کٹا ہوا دھنیا، پودینہ، پیاز، ادرک وغیرہ رکھیں اسے کباب کی شکل دے کر فرائی کرلیں۔
  4. گرما گرم شامی کباب تیار ہیں۔
  5. سلاد یا چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes