Prawn Biryani - پران بریانی

Prawn Biryani - پران بریانی

اجزاء:

  1. جھینگے ایک کلو
  2. چاول آدھا کلو
  3. گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
  4. (ہری مرچ دو عدد ﴿کٹی ہوئی
  5. (ادرک ایک انچ کا ٹکڑا ﴿کٹا ہوا
  6. (لہسن جوئے دو عدد ﴿کٹا ہوا
  7. کھوپرا دو تہائی کپ
  8. مکھن یا تیل ایک چوتھائی کپ
  9. (پیاز ایک عدد ﴿کٹی ہوئی
  10. لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  11. تیز پتے دو عدد
  12. نمک ایک چائے کا چمچ
  13. مٹر آدھا کپ
  14. کاجو ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

  1. پہلے گرم مصالحہ، ہری مرچ، ادرک، لہسن اور کھوپرے کا اچھا سا مکسچر بنالیں۔
  2. ایک پیالے میں تین کھانے کے چمچ مکھن یا تیل ڈال کر اُس میں آدھی پیاز کو گولڈن براؤن کرلیں۔
  3. اب پیسٹ کو پیاز میں شامل کرلیں اور پانچ منٹ پکاکر اس میں جھینگے اور آدھا چائے کا چمچ نمک ملائیں۔
  4. پھر چولہے سے ہٹا کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
  5. اب ایک الگ پین میں دو کھانے کے چمچ مکھن گرم کرکے اس میں تیز پتے اور باقی بچی آدھی پیاز کو فرائی کرلیں، یہاں تک کہ پیاز ہلکی سنہری ہوجائے۔
  6. اس میں چاول ڈال کر دس منٹ کے لیے پکائیں۔
  7. پھر مٹر، آدھا چائے کا چمچ نمک اور دو کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
  8. اب چاول اور جھینگوں کو آپس میں ملاکر دَم پر رکھ دیں۔
  9. آخر میں اوپر سے لیموں کا رس ڈال دیں۔
  10. کاجو ڈال کر سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes