Pizza Without Oven - اوون کے بغیر پیزا

Pizza Without Oven - اوون کے بغیر پیزا

اجزاء:

  1. خمیر ایک چائے کا چمچ
  2. پانی آدھا کپ
  3. میدہ آٹھ اونس
  4. چینی ایک چائے کا چمچ
  5. نمک ایک چائے کا چمچ
  6. (مرغی ایک کپ ﴿اُبلی ہوئی
  7. تیل دو چائے کے چمچ
  8. سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
  9. نمک حسب ضرورت
  10. (رائی آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  11. تیل چار کھانے کے چمچ
  12. ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ
  13. پنیر حسب ضرورت

ترکیب:

  1. خمیر کو پانی میں ملائیں اور دس منٹ تک چھوڑ دیں۔
  2. پھر اس میں میدہ، نمک، چینی اور تیل ملا کر گوندھ لیں۔
  3. پھر روٹی بیل کر نرم کپڑے سے ڈھانپ دیں حتی کہ پھول کر دو گنا ہو جائے۔
  4. اب مرغی میں رائی سرخ مرچ نمک ملا دیں۔
  5. تیل گرم کریں اور اس میں مرغی کو تلیں۔
  6. پھر کیچپ ڈال کر گاڑھا گاڑھا بھون لیں۔
  7. روٹی کو پزا پليٹ میں رکھیں۔
  8. تھوڑی سی ٹماٹو کیچپ پھیلائیں۔
  9. پھر مرغی کو پھیلائیں آخر میں پنیر کے ٹکڑے اوپر پھیلا دیں۔
  10. پیزا ساری ٹوپنگز ڈالنے کے بعد پیزا پلیٹ کواوپر سے ڈھک دیں اورآگ جلا کر توے پر رکھ دیں 40 سے 45 منٹ تک آپکا پیزا تیار ہو جایگا۔
  11. عمدہ ڈش تیار ہے۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes