Pepper Chicken Steak - پیپر چکن اسٹک

Pepper Chicken Steak - پیپر چکن اسٹک

اجزاء:

  1. چکن بریسٹ چار عدد
  2. لیموں کا چھلکا ایک عدد
  3. شہد چار کھانے کے چمچ
  4. کْٹا لہسن دو جوئے
  5. کْٹی کالی مرچ دو چائے کے چمچ
  6. نمک حسب ذائقہ
  7. تیل چار کھانے کے چمچ
  8. چھوٹے آلو بارہ عدد

ترکیب:

  1. چکن بریسٹ کے سلائس کرکے اس پر ہلکے کٹ لگائیں۔ اور ان پر ایک ایک کرکے دو کھانے کے چمچ تیل ، نمک، کْٹی کالی مرچ لگا دیں۔
  2. شہد میں دو کھانے کے چمچ تیل، کْٹا لہسن، لیموں کی چھال مکس کریں۔ اور یہ مکسچر بریسٹ سلائس پر لگا کے دس منٹ چھوڑ دیں۔
  3. گرل پین کو ہلکا سا تیل لگا کے گرم کرلیں اور اس پر بریسٹ سلائس دونوں طرف سے گرل کرلیں۔
  4. جو میرینیٹ ساس بچے اْسے اتنا پکا لیں کہ وہ گاڑھی ساس بن جائے۔
  5. گرل بریسٹ سلائس پلیٹر میں نکالیں اوپر ساس ڈالیں اور پیش کریں۔
  6. آلوؤں پر نمک اور دو کھانے کے چمچ تیل لگا کے کچھ دیر رکھ دیں کہ ان میں نمک جذب ہو جائے۔ پھر ان کو المونیم فوائل میں لپیٹ کے 200 ڈگری پر گرم اوو ن میں بیس منٹ کیلئے رکھ دیں۔
  7. المونیم فوائل سے نکال کے پلیٹ میں نکالیں اور پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes