Paya Mutton Handi - پایا مٹن ہانڈی

Paya Mutton Handi - پایا مٹن ہانڈی

اجزاء:

  1. :پائے کے لیے
  2. بکرے کے پائے چار عدد
  3. ثابت گرم مصالحہ ایک سے دو کھانے کے چمچ
  4. تیز پتے ایک سے دو عدد
  5. لہسن کے جوئے چار سے پانچ عدد
  6. ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
  7. :ہانڈی کے لیے
  8. بکرے کا گوشت آدھا کلو
  9. گھی ایک کپ
  10. ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  11. (پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی
  12. دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  13. ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  14. لال مرچ پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  15. نمک حسب ذائقہ
  16. جاوتری والا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  17. شاہ زیرہ ایک چائے کا چمچ
  18. تیز پتے تین سے چار عدد

ترکیب:

  1. پائے کے لیے: پہلے ایک پتیلی میں پائے کو اچھی طرح سے دھوکر صاف لیں۔
  2. پھر حسب ضرورت پانی، ادرک لہسن، تیز پتے اور ثابت گرم مصالحہ کے ساتھ اتنا پکائیں کہ پائے گل جائیں اور یخنی تیار ہو جائے۔
  3. اب اسے چھان کر پائے اور یخنی الگ کر لیں۔
  4. ہانڈی کے لئے: ایک ہانڈی میں گھی گرم کریں۔
  5. پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور پیاز شامل کرکے فرائی کر لیں۔
  6. اب اس میں گوشت ڈالیں اور بھون لیں۔
  7. پھر اس میں دھنیا پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ کا پیسٹ اور نمک شامل کرکے بھون لیں۔
  8. پھر اس میں پائے کی یخنی شامل کرکے ڈھانپ کر گلنے کے لیے چھوڑ دیں۔
  9. جب گوشت گل جائے تو اس میں جاوتری والا گرم مصالحہ اور پائے شامل کرکے پانچ سے دس منٹ کے لیے دم پر رکھیں۔
  10. جب دم پورا ہو جائے تو اس میں شاہ زیرہ اور تیز پتے شامل کرکے پکائیں۔
  11. ڈش آؤٹ کرکے سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes