Pasta Chicken Salad - پاستا چکن سیلیڈ

Pasta Chicken Salad - پاستا چکن سیلیڈ

اجزاء:

  1. (چکن بریسٹ دو عدد (اُبلے اور کیوبز
  2. (میکرونی دو کپ (اُبلی ہوئی
  3. (شملہ مرچ ایک عدد (کیوبز میں کٹی ہوئی
  4. سوئٹ کارن آدھا کپ
  5. ٹومیٹو پیوری تین کھانے کے چمچ
  6. کیچپ تین کھانے کے چمچ
  7. چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
  8. چینی ایک کھانے کا چمچ
  9. نمک آدھا چائے کا چمچ
  10. کریم دو کھانے کے چمچ
  11. مایونیز آدھا کپ
  12. سلاد کے پتے سرو کرنے کے لئے

ترکیب:

  1. ایک پیالے میں چکن بریسٹ، میکرونی، شملہ مرچ، سوئٹ کارن، ٹومیٹو پیوری، کیچپ، چلی سوس، چینی، نمک، کریم اور مایونیز ڈال کر مکس کریں۔
  2. اب اسے سلاد پتوں پر رکھ کر ٹھنڈا سرو کریں۔

Copyright © Gooposts.com/recipes