Olive Chicken - اولیو چکن

Olive Chicken - اولیو چکن

اجزاء:

  1. چکن سات سو گرام
  2. زیتون کا تیل تین کھانے کے چمچ
  3. نمک حسب ذائقہ
  4. کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  5. (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی
  6. لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
  7. ٹماٹر پیسٹ تین کھانے کے چمچ
  8. مکھن تین کھانے کے چمچ
  9. (پیاز ایک عدد (کٹا ہوا
  10. (لہسن جوئے پانچ عدد (کٹے ہوئے
  11. زیتون دس عدد
  12. پارسلے حسب ضرورت

ترکیب:

  1. چکن پر زیتون کا تیل، نمک، کالی مرچ، لال مرچ، لیموں کا رس اور ٹماٹر پیسٹ لگا دیں۔
  2. پھر چکن کو دس منٹ کے لئے اسٹیم کر لیں یہاں تک کہ چکن گَل جائے۔
  3. پیاز اور لہسن کو مکھن میں ساتے کرلیں۔
  4. پھر چکن اسٹاک شامل کرکے ابال لیں۔
  5. پھر اسٹیم کیا ہوا چکن ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔
  6. آخر میں زیتون شامل کردیں۔
  7. پارسلے کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes