Noodles Soup - نوڈلز سوپ

Noodles Soup - نوڈلز سوپ

اجزاء:

  1. مرغی کی یخنی چھ پیالی
  2. نوڈلز دو سو گرام
  3. گاجر ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)
  4. بند گوبھی ایک چوتھائی عدد (باریک کتی ہوئی)
  5. شملہ مرچ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)
  6. مشرومز چار عدد
  7. پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  8. براؤن چینی ایک کھانے کا چمچ
  9. ہری پیاز ایک عدد (چوپ کی ہوئی)
  10. ہرا دھنیا دو کھانے کا چمچ (چوپ کیا ہوا)
  11. ادرک ایک ٹکڑا (کدوکش)
  12. نمک حسبِ ذائقہ
  13. تیل ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

  1. مشرومز کو کھولتے ہوئے پانی میں بھگو کر رکھیں اور پانی سے نکال کر باریک کاٹ لیں، پانی محفوظ کرلیں۔
  2. نوڈلز کو تیل اور نمک ڈال کر اُبال لیں۔
  3. دیگچی میں یخنی، سویا سوس، براؤن چینی، کالی مرچ، تھوڑا سا نمک اور دو کھانے کے چمچ کھمبی والا پانی چھان کر ڈال دیں۔
  4. چند منٹ پکانے کے بعد گاجر، بند گوبھی، شملہ مرچ، ادرک اور نوڈلز ڈال کر تھوڑی دیر تک پکائیں۔
  5. چولہا بند کریں، ہرا دھنیا اور ہری پیاز شامل کرکے مزیدار نوڈلز سوپ گرما گرم پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes