Noodles Roll - نوڈلز رول

Noodles Roll - نوڈلز رول

اجزاء:

  1. مونگ بین نوڈلز سو گرام
  2. چکن کا قیمہ تین سو گرام
  3. ہری پیاز چار سے پانچ ڈنڈیاں
  4. لہسن کا پیسٹ دو سے تین جوئے
  5. چائنیز سالٹ آدھا چائے کا چمچ
  6. کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  7. کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  8. سویا سوس دو سے تین کھانے کے چمچ
  9. بریڈ کرمبز دو سے تین کھانے کے چمچ
  10. میدہ لئی بنانے کے لئے
  11. پانی حسبِ ضرورت
  12. رول کی پٹیاں حسبِ ضرورت
  13. آئل فرائی کے لئے
  14. نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب:

  1. نوڈلز تیار کرنے کے لیے:ایک پتیلی میں پانی کو اُبالیں اور پھر اُبلے پانی میں نوڈلز کو دو سے تین منٹ اُبالیں اور نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈالیں۔
  2. جب نوڈلز ٹھنڈے ہو جائیں انھیں چھان کر چھری کی مدد سے چوپ کرلیں۔
  3. فلنگ تیار کرنے کے لیے:ایک پین میں پانی، لہسن اور چکن کا قیمہ شامل کرکے اُبال لیں۔
  4. پھر چکن کو چھان کر ٹھنڈا کرلیں۔
  5. ایک مکسنگ باؤل میں چکن کا قیمہ، ہری پیاز، لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، کالی مرچ، سویا سوس ، بریڈ کرمبز ، چائنیز سالٹ ، نمک اور نوڈلز شامل کرکے اچھی طرح سے مکس کرلیں۔
  6. اب حسبِ ضرورت رول کی پٹیوں میں آمیزے کی فلنگ کرلیں اور لپیٹ کر رول کی شکل بنالیں۔
  7. پھر میدے کی لئی کی مدد سے کناروں کو بند کرلیں اور پین میں تیل گرم کرکے فرائی کریں اور ڈِش میں نکال کر سرو کریں۔

Copyright © Gooposts.com/recipes