Nargisi Koftay - نرگسی کوفتے

Nargisi Koftay - نرگسی کوفتے

اجزاء:

  1. قیمہ آدھا کلو
  2. پانی ڈیڑھ کپ
  3. چنے کی دال آدھا کپ
  4. نمک ایک چائے کا چمچ
  5. پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  6. ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
  7. درمیانی سلائس کٹی پیاز ایک عدد
  8. پساگرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  9. پھینٹا ہوا انڈا ایک عدد
  10. سخت اُبلے انڈے پانچ عدد
  11. دودھ تھوڑا سا
  12. گریوی کے لیے:
  13. تیل آدھا کپ
  14. پانی ڈھائی کپ
  15. ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
  16. نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  17. ہلدی ڈیڑھ چائے کا چمچ
  18. دہی ایک کپ
  19. تلی اور کچلی ہوئی پیاز آدھا کپ
  20. ہرا دھنیا گارنش کرنے کے لیے

ترکیب:

  1. ایک پین میں قیمہ، ڈیڑھ کپ پانی، چنے کی دال، نمک، پسی لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور سلائس میں کٹی پیاز ڈال کر پانی خشک ہونے اور قیمہ گلنے تک پکائیں۔
  2. اب اسے چولہے سے ہٹا کر قیمہ ٹھنڈا ہونے دیں۔
  3. اس کے بعد پسا گرم مصالحہ شامل کر کے باریک پیس لیں۔
  4. ساتھ ہی اس میں پھینٹا ہوا انڈا اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  5. اُبلے انڈوں کو درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
  6. ہتھیلی پر تھوڑا سا دودھ لگائیں۔ پھر ہاتھ میں اُبلے انڈے کا ایک ٹکڑا رکھیں اور تیار قیمے کے ساتھ کوفتے بنا لیں۔
  7. اب کوفتوں کو گرم تیل میں سنہرا فرائی کر کے الگ رکھ دیں۔
  8. گریوی بنانے کے لیے پین میں آدھا کپ تیل گرم کر کے اس میں آدھا کپ پانی، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  9. اب اس میں دہی شامل کر کے پانچ منٹ فرائی کر لیں۔
  10. پھر تلی اور کچلی پیاز ڈال کر مزید پانچ منٹ پکائیں۔
  11. اس کے بعد گریوی کے لیے دو کپ پانی ڈال کر پندرہ منٹ تک پکنے دیں، کہ گریوی گاڑھی ہو جائے۔
  12. سرو کرنے سے پہلے گریوی کو سرونگ ڈش میں نکال کر اوپر فرائی کیے ہوئے کوفتے رکھیں اور ہرے دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes