Mutton Zafrani Kabab - مٹن زاعفرانی کباب

Mutton Zafrani Kabab - مٹن زاعفرانی کباب

اجزاء:

  1. بکرے کا گوشت 1/2 کلو
  2. بکرے کے گردے کی چربی 1/2 پاﺅ
  3. پیاز 2 عدد
  4. ہری مرچ 3-4 عدد
  5. تیل 1 کپ
  6. ہرادھنیا ، پودینہ 1/4 گٹھی
  7. زعفران 1 درمیانی ڈبیا
  8. ہلدی 1 چائے کا چمچہ
  9. ادرک لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
  10. فریش کریم 2 کھانے کے چمچے
  11. نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

  1. پہلے کڑاہی میں ایک کپ تیل گرم کرکے باریک کٹی ہوئی 2عدد پیاز گولڈن کریں اور ایک پلیت میں نکال کر خشک کرلیں ۔
  2. اب چوپر میں 1/2کلو قیمہ ، گردے کی 1/2پاﺅ چربی ، 1/4گٹھی ہراد ھنیا اور پودینہ 3-4عدد ہر ی مرچ ، حسب ذائقہ نمک ، ہلد ی ، 1درمیانی ڈبیا زعفران اور 2 کھانے کے چمچے ادرک لہسن کاپیسٹ ڈال کر خوب اچھی طرح پیس لیں ۔ ساتھ ہی 2کھانے کے چمچے فریش کریم بھی شامل کردیں ۔
  3. جب قیمہ اچھی طر ح پس جائے تو براﺅن کی ہوئی پیاز شامل کردیں ۔
  4. اب اس پسے ہوئے قیمے کو ایک پیالے میں نکال لیں ۔
  5. ایک الگ پیالے میں برف کا ٹھنڈا پانی رکھیں ۔ ہاتھ کو پانی میں گیلاکرکے تھوڑاتھوڑا قیمہ سیخون پر کبابوں کی شکل میں چڑھاتے جائیں ۔
  6. جب تمام قیمہ سیخوں چڑھ جائے تو انگیٹھی کے کوئلوں کو پھیلا کر سیخوں کو رکھیں اور ہرآدھے آدھے منٹ بعد تبدیل کرتے جائیں ۔
  7. گولڈن کلر آنے پر نکال کرگرم گرم سرو کریں

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes