Mutton Hara Masala - مٹن ہرا مصالحہ

Mutton Hara Masala - مٹن ہرا مصالحہ

اجزاء:

  1. مٹن بوٹی ایک کلو
  2. پیاز ایک بڑی
  3. ہری مرچیں دس عدد
  4. کری پتہ چند پتے
  5. تیل آدھا کپ
  6. کالی مرچ ایک چائے کا چمج
  7. نمک ایک چائے کا چمچ
  8. لہسن ایک کھانے کا چمچ
  9. زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  10. ادرک دو کھانے کے چمچ
  11. قصوری میتھی دو کھانے کے چمچ
  12. لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
  13. ہلدی حسب ضرورت
  14. ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  15. پالک ایک گٹھی

ترکیب:

  1. ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن فرائی کرلیں-
  2. اب اس میں مٹن٬ ہلدی اور نمک شامل کر کے تیز آنچ پر 10 منٹ تک پکائیں-
  3. اس کے بعد 3 کپ پانی ڈالیں اور ابال آنے پر اتنا پکائیں کہ مٹن گل جائے-
  4. ڈھکن ہٹا کر پانی خشک کرلیں- پھر اس میں پیاز شامل کر کے 5 منٹ پکائیں-
  5. کٹی ہوئی پالک ڈال کر 5 منٹ تک پکنے دیں-
  6. آخر میں ادرک٬ زیرہ٬ کالی مرچ٬ دھنیا٬ لیموں کا رس٬ کری پتہ اور قصوری میتھی شامل کر کے دو منٹ پکا کر اتار لیں-
  7. مٹن ہرا مصالحہ تیار ہے-

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes