Mutton Chops - مٹن چوپس

Mutton Chops - مٹن چوپس

اجزاء:

  1. چوپس 1/2 کلو
  2. نمک 1/2 چائے کا چمچہ
  3. کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچہ
  4. گرم مصالحہ 1/2 چائے کا چمچہ
  5. ادرک لہسن کاپیسٹ 1 چائے کا چمچہ
  6. ہری مرچ کاپیسٹ 1 چائے کا چمچہ
  7. سرکہ 2 کھانے کے چمچے
  8. اُبلی اور کیوبز میں کٹی گاجر1 عدد
  9. اُبلا اور کیوبزمیں کٹا آلو 1 عدد
  10. مٹر 1/2 کپ
  11. پھینٹی ہوئی دہی 4 کھانے کے چمچے
  12. چاٹ مصالحہ 1/2 چائے کا چمچہ
  13. کیچپ 2 کھانے کے چمچے

ترکیب:

  1. پہلے 1/2کلو مٹن چوپس کو 1/2چائے کا چمچہ نمک ، 1/2چائے کا چمچہ کالی مرچ 1/2چائے کا چمچہ گرم مصالحہ ، 1چائے کا چمچہ ادرک لہسن کاپیسٹ ، 1چائے کا چمچہ ہری مرچ کا پیسٹ اور 2کھانے کے چمچے سرکہ سے 30منٹ کے لیے میری نیٹ کرلیں۔
  2. اب انہیں 2کھانے کے چمچے تیل میں پکائیں ۔ ساتھ ہی 1کپ پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ تیار ہوجائیں ۔
  3. پھر 4کھانے کے چمچے پھینٹی ہوئی دہی کو 1/2چائے کا چمچہ چاٹ مصالحہ 1/4چائے کا چمچہ نمک اور 1/4چائے کا چمچہ کالی مرچ کے ساتھ مکس کرلیں ۔
  4. اس کے بعد فوائل کو چھ بائے چھ انچ کے اسکوائرز ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔
  5. اب 1چائے کا چمچہ دہی کو مصالحہ کے ساتھ اوپر ڈالیں ۔ ساتھ میں اُبلی اور کیوبز میں کٹی گاجر کے چند ٹکڑے ، 1عدداُبلااور کیوبز میں کٹا آلو اور 1/2کپ مٹر ڈال دیں ۔ اس کے اوپر 1چانپ ڈالیں اور اچھی طرح سے فولڈ کرلیں ۔
  6. آخر میں اسے اسٹیم کریں یا 15منٹ کے لیے بیک کرلیں ۔
  7. اب فوائل میں گرم گرم سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes