Mushroom Chicken - کھمبی والی مرغی

Mushroom Chicken - کھمبی والی مرغی

اجزاء:

  1. مرغی کا گوشت دو سو پچاس گرام
  2. (کھمبیاں بارہ عدد (درمیان سے دو کی ہوئی
  3. مرغی کی یخنی ایک پیالی
  4. چلی ساس ایک چائے کا چمچ
  5. سویا ساس ایک چائے کا چمچ
  6. کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
  7. چینی ایک چائے کا چمچ
  8. (لہسن ادرک چار کھانے کے چمچ (پسا ہوا
  9. چائنیز نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  10. نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  11. تیل ایک پیالی + ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

  1. ایک پیالے میں مرغی کے ٹکڑے، آدھا چائے کا چمچ چائنیز نمک، آدھا چائے کا چمچ چینی، نمک، کارن فلور اور ایک کھانے کا چمچ تیل ملا کر رکھ دیں۔
  2. کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مرغی کے ٹکڑے تل کر نکال لیں۔
  3. اسی تیل میں لہسن ادرک بُھونیں اور مرغی کے ٹکڑے، چلی ساس، سویا ساس، یخنی، نمک، بقیہ چینی اور بقیہ چائنیز نمک ڈال کر پانچ منٹ پکائیں۔
  4. اس میں کھمبیاں ڈال کر مزید چند منٹ تک پکانے کے بعد اُتار لیں۔

Copyright © Gooposts.com/recipes