Mughlai Kofta - مغلائی کوفتہ

Mughlai Kofta - مغلائی کوفتہ

اجزاء:

  1. (چنے دو کھانے کے چمچ ﴿بھنے ہوئے
  2. خشخاش ایک کھانے کا چمچ
  3. بادام ایک کھانے کا چمچ
  4. (کھوپرا ایک کھانے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  5. قیمہ آدھا کلو
  6. (پیاز ایک عدد ﴿پسی ہوئی
  7. (پیاز دو کھانے کے چمچ ﴿تلی اور پسی ہوئی
  8. گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  9. (زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا اور کُٹا ہوا
  10. نمک ایک چائے کا چمچ
  11. (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  12. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  13. بالائی یا کریم دو کھانے کے چمچ
  14. (ہری الائچی آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  15. (جائفل ایک چوتھائی چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  16. (جاوتری ایک چوتھائی چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  17. :کری بنانے کے لیے
  18. تیل آدھا کپ
  19. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  20. (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  21. (دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  22. نمک ایک چائے کا چمچ
  23. (پیاز چار کھانے کا چمچ ﴿تلی اور پسی ہوئی
  24. (دہی ایک کپ ﴿پھنٹی ہوئی
  25. ہری الائچی چار عدد
  26. لونگ چار عدد
  27. کالی مرچ چار عدد
  28. پانی دو کپ
  29. کیوڑا چند قطرے
  30. (گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  31. زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ترکیب:

  1. گرائنڈر میں بھنے چنے، خشخاش، بادام اور پسا کھوپرا ڈال کر پیس لیں۔
  2. قیمہ کو چوپر میں مزید باریک پیس لیں۔
  3. اس میں پسا مصالحہ، پسی پیاز، تلی اور پسی پیاز، گرم مصالحہ، بھنا اور کُٹا زیرہ، نمک، پسی لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، بالائی یا کریم، پسی ہری الائچی، پسی جائفل اور پسی جاوتری ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  4. اب اس آمیزے کے کوفتے بناکر الگ رکھ دیں۔
  5. کری بنانے کے لیے: برتن میں تیل گرم کریں۔
  6. اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، پسا دھنیا، نمک، تلی اور پسی پیاز، بھینٹی ہوئی دہی، ہری الائچی، لونگ اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  7. اس میں پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ اُبال آجائے۔
  8. اب کوفتے شامل کریں اور ہلکی آنچ پر گریوی گاڑھی ہوجانے تک پکالیں۔
  9. جب تیل اوپر آجائے تو اس میں چند قطرے کیوڑا، پسا گرم مصالحہ اور زعفران ڈال کر پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes