Mughal Karahi - مغل کڑاہی

Mughal Karahi - مغل کڑاہی

اجزاء:

  1. بکرے کا گوشت 1/2 کلو
  2. دہی 1 پاﺅ
  3. باریک کٹی پیاز 1 عدد
  4. تیز پتا 1 عدد
  5. اُبلے ٹماٹر 3 عدد
  6. کٹی ہر ی مرچ 4 عدد
  7. پسے اخروٹ 25 گرام
  8. لہسن 4-5 جوے
  9. باریک کٹی ادرک 1 درمیانہ ٹکڑا
  10. تیل 1/4 کپ
  11. پساگرم مصالحہ 1 چائے کا چمچہ
  12. ہلدی 1 چائے کا چمچہ
  13. پسی لا ل مرچ 1کھانے کا چمچہ
  14. پسا دھنیا 1 کھانے کا چمچہ
  15. پسی الائچی 1/2 چائے کا چمچہ
  16. نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

  1. پہلے کڑاہی میں تیل گرم کرکے 1عدد باریک کٹی پیاز ، 1درمیانہ ٹکڑا باریک کٹی ادرک اور 4-5جوے لہسن ڈال کر پکائیں ۔
  2. جب یہ لال ہوجائے تو اس میں 1/2کلو بکرے کا گوشت شامل کرکے خوب اچھی طرح بھون لیں ۔
  3. پھر 1پاﺅ دہی میں 1/2چائے کا چمچہ پسی الائچی ، 1کھانے کا چمچہ پسا دھنیا ، 1کھانے کا چمچہ پسی لال مرچ اور 1چائے کا چمچہ ہلدی کومکس کرکے کڑاہی میں ڈال کر 2سے 3منٹ پکائیں۔
  4. اس کے بعد ایک سے ڈیڑھ کپ پانی شامل کرکے ڈھک دیں اورپکنے دیں ۔
  5. گوشت گل جائے تو اس میں 3عددا ُبلے اور کٹے ٹماٹر ، 25گرام پسے اخروٹ ، 1عدد تیز پتا اور حسب ذائقہ نمک شامل کرکے تیزبھنائی کرلیں ۔ آخر میں 1چائے کا چمچہ پساگرم مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes