Mix Vegetable Soup - مکس سبزیوں کا سوپ

Mix Vegetable Soup - مکس سبزیوں کا سوپ

اجزاء:

  1. مرغی کی ہڈیاں دو سو پچاس گرام
  2. (پیاز ایک عدد (درمیانی، چوکور کَٹی ہوئی
  3. لہسن تین جوئے
  4. (ٹماٹر دو عدد (چوکور کٹے ہوئے، درمیانے
  5. (آلو ایک عدد (چوکور کٹا ہوا، درمیانہ
  6. مٹر ایک کپ
  7. (گاجر دو عدد (کَٹی ہوئی
  8. (بند گوبھی ایک کپ (کَٹی ہوئی
  9. پھول گوبھی ایک کپ
  10. نمک ایک چائے کا چمچ
  11. کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  12. (کالی مرچ پانچ عدد (ثابت
  13. لیموں کا رس چار چائے کے چمچ
  14. ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ
  15. تیز پات ایک عدد
  16. لونگ ایک عدد
  17. پانی تین لیٹر

ترکیب:

  1. مرغی کی ہڈیوں کو پانی والے برتن میں ڈالیں۔
  2. لونگ، تیز پات اور ثابت کالی مرچ شامل کریں۔
  3. اور پینتالیس منٹ ابالیں، اور اس کے بعد چھان لیں۔
  4. اب مٹر اور آلو شامل کریں اور پانچ منٹ تک پکائیں۔
  5. لہسن اور گوبھی شامل کریں اور پانچ منٹ تک مزید پکائیں۔
  6. اب نمک، لیموں کا رس، کالی مرچ پاؤڈر، ٹماٹر، پیاز اور بند گوبھی کو مکس کرلیں اور ایک منٹ پکائیں۔
  7. اسے برتن میں ڈالیں اور کٹا ہرا دھنیا چھڑکیں، پھر پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes