Mix Vegetable Handi - مکس سبزی ہانڈی

Mix Vegetable Handi - مکس سبزی ہانڈی

اجزاء:

  1. (آلو چار عدد ﴿کیوبز
  2. (مٹر ایک پیالی ﴿چھلے ہوئے
  3. (گاجر دو عدد ﴿گول باریک کٹی ہوئی
  4. (سیم کی پھلی دس عدد (تین تین ٹکڑے کی ہوئی
  5. (لال مرچ چھ عدد ﴿ثابت
  6. ہلدی ایک چائے کا چمچ
  7. نمک حسب ذائقہ
  8. میتھی ساگ چھ عدد
  9. (سویا دو گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
  10. سوکھی کھٹائی چار عدد
  11. ہری مرچ چھ عدد
  12. میتھی دانہ چند عدد
  13. سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  14. تیل ایک پیالی

ترکیب:

  1. پہلے آلو چھیل کر کیوبز بنالیں۔
  2. اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے آلو کے کیوبز گولڈن براؤن کریں۔
  3. پھر ہانڈی میں تیل ڈال کر چند میتھی دانے اور سفید زیرہ ڈالیں۔
  4. جب خوشبو آنے لگے تو چھلے ہوئے مٹر، گاجر، سیم کی پھلی، ثابت لال مرچ، ہلدی، نمک، میتھی ساگ اور سویا ڈال کر ڈھک دیں۔
  5. جب سبزیوں کا پانی خشک ہونے لگے تو اُن میں چار عدد سوکھی کھٹائی، ہری مرچ اور آلو ڈال کر پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں۔
  6. مزے دار سبزی ہانڈی گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes