Meatball Biryani - کوفتہ بریانی

Meatball Biryani - کوفتہ بریانی

اجزاء:

  1. (کوفتے بنانے کے لیے اجزا)
  2. قیمہ آدھا کلو
  3. پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  4. خشخاش ڈیڑھ چائے کا چمچ
  5. ناریل کا برادہ ایک کھانے کا چمچ
  6. بیسن (بھنا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
  7. پیاز (موٹی کٹی ہوئی) ایک عدد
  8. ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
  9. نمک ایک چائے کا چمچ
  10. پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  11. دہی ایک کھانے کا چمچ
  12. بریڈ ایک سلائس
  13. ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (باریک کٹا ہوا)
  14. ہری مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی)
  15. (مصالحہ بنانے کے لیے اجزا)
  16. تیل آدھا کپ
  17. ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
  18. پسی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
  19. پسا دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ
  20. پیاز آدھا کپ (فرائی کر کے پسی ہوئی)
  21. نمک ایک چائے کا چمچ
  22. پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  23. زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھون کر کُٹا ہوا)
  24. ٹماٹر آدھا کپ (پسے ہوئے)
  25. (یوگرٹ مکسچر کے لیے اجزا)
  26. دہی ڈیڑھ کپ
  27. پیلا رنگ چٹکی بھر
  28. کیوڑہ ایک چائے کا چمچ
  29. الائچی پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  30. جاوتری ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  31. جائفل ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  32. ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
  33. پودینہ دو کھانے کے چمچ
  34. آلو بخارے آٹھ عدد
  35. چاول آدھا کلو
  36. نمک دو کھانے کے چمچ
  37. ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  38. کالا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
  39. تیز پتا ایک عدد

ترکیب:

  1. (کوفتہ بنانے کی ترکیب)
  2. گرائنڈر میں خشخاش، ناریل کا برادہ اور بھنا ہوا بیسن ڈال کر گرائنڈ کر لیں۔
  3. اسے قیمے میں ڈال کر مکس کر لیں۔
  4. ساتھ ہی موٹی کُٹی ہوئی پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، دہی، پسا گرم مصالحہ، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا، باریک کٹی ہری مرچ اور بریڈ کی سلائس کو کچھ دیر بھگو کر اس میں شامل کریں۔
  5. اچھی طرح مکس کریں۔
  6. اب اس کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا کر رکھ دیں۔
  7. (گریوی بنانے کی ترکیب)
  8. تیل کو ایک برتن میں ڈال کر گرم کریں۔
  9. اس میں ادرک لہسن پیسٹ، پسی لال مرچ، نمک، پسا دھنیا، بھون کر کٹا ہوا زیرہ، پسے ہوئے ٹماٹر، فرائی کر کے پسی ہوئی پیاز اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  10. اس میں تھوڑا سا پانی شامل کر کے مزید بھونیں۔
  11. پھر اس میں کوفتے شامل کریں اور دس منٹ تک پکائیں۔
  12. کوفتے گل جائیں اور گریوی گاڑھی ہو جائے تو ثابت ہری مرچیں ڈال دیں۔
  13. الگ سے چاول کو نمک، ثابت گرم مصالحہ، کالا زیرہ، تیز پتا اور حسب ضرورت پانی کے ساتھ دو کنی اُبال لیں۔
  14. (دہی کا آمیزہ بنانے کی ترکیب)
  15. چٹکی بھر پیلا رنگ، کیوڑہ، الائچی پاؤڈر، جاوتری اور جائفل ڈال کر مکس کریں۔
  16. (بریانی اسیمبل کرنے کی ترکیب)
  17. ایک دیگچی میں اُبلے ہوئے چاولوں کی آدھی مقدار شامل کریں۔
  18. اس کے اوپر کوفتے کا آمیزہ ڈالیں۔
  19. اوپر سے دہی کا آمیزہ شامل کریں۔
  20. اس کے اوپر ہرا دھنیا، پودینہ اور آلو بخارے ڈال کر پھیلا دیں۔
  21. اس پر تیل ڈالیں اور پندرہ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دَم دیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes