Mazedar Pakoray - مزيدار پکوڑے

Mazedar Pakoray - مزيدار پکوڑے

اجزاء:

  1. بیسن دو پیالی
  2. بڑے بڑے کریلے آدھا سیر
  3. ہرا دھنیا آدھی گٹھی (باریک کٹا ہوا)
  4. انار دانہ ایک چھٹانک
  5. ہری مرچیں چھ عدد
  6. ہری مرچ آٹھ عدد
  7. پھول گوبھی تھوڑی سی مقدار
  8. گھی ایک پاؤ
  9. پالک کے پتے تین عدد
  10. پیاز ایک پاؤ
  11. لیموں یا املی کا رَس ایک کھانے کا چمچ
  12. سرخ مرچ اور نمک حسب ضرورت
  13. چاٹ مصالحہ دو کھانے کے چمچ
  14. لہسن اور ادرک پیسا ہوا چائے کا آدھا چمچ
  15. نمک حسبِ ذائقہ
  16. ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  17. سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
  18. ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
  19. ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  20. میٹھا سوڈا چٹکی بھر
  21. کوکنگ آئل تلنے کے لئے

ترکیب:

  1. بیسن کو چھان کر تمام مصالحے ملاکر نیم گرم پانی کے ساتھ گاڑھا مکسچر بنا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  2. کریلوں کو اچھی طرح سے کھرچ لیں۔ اور پیٹ چاک کر کے بیج نکال دیں اور پھر ایک گھنٹے کے لئے نمک لگا کر رکھ دیں۔ لہسن، ادرک ، نمک، سرخ مرچ، پیاز، انار دانہ ملا کر پیس لیں۔ ہری مرچ بھی ان کے ساتھ پیس لیں۔ پھر کریلوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کرنے کے بعد تھوڑے سے مصالحے کے سوا تمام مصالحہ ان کریلوں میں بھر دیں۔ اور ان کو کسی دھاگے سے باندھ دیں۔ پھر کسی دیگچی یا فرائنگ پین میں گھی ڈال کر ان کو اس گھی میں تل لیں۔ یہاں تک کہ کریلے اچھی طرح سرخ ہو جائیں۔ پھر بچا ہوا مصالحہ ڈال کر ان کو تھوڑا سا بھون لیں اور بعد میں دم پر رکھ دیں۔ تقریباً دس منٹ کے بعد ان کو اتار لیں۔ نوٹ: مصالحے کے ساتھ ابلے ہوئے آلوؤں کے ٹکڑے ، دال، کالے چنے، کابلی چنے یا پھر تلے ہوئے بینگن اور ٹماٹر بھی بھرے جا سکتے ہیں۔ مصالحے بھرے کریلے تیار ہیں۔ ان میں کڑواہٹ بالکل نہیں ہو گی ۔ یہ ڈش چھ افراد کے لئے کافی ہے۔
  3. تمام موسمی سبزیوں کو ایک جیسی شیپ میں کاٹ لیں۔
  4. بیسن کے مکسچر میں باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کرلیں۔
  5. چاہیں تو سبزیوں کو الگ الگ بیسن میں ڈبو کر تَل لیں یا تمام سبزیوں کو ایک ساتھ بیسن میں ڈال کر چھوٹے چھوٹے پکوڑے تَل لیں۔
  6. اسی مکسچر میں پالک کے ثابت پتے بھی ڈبو کر تَلے جا سکتے ہیں۔
  7. دو کھانے کے چمچ چاٹ مصالحے میں لیموں یا املی کا رس ایک کھانے کا چمچ ملالیں ۔
  8. بڑی والی ہری مرچوں میں چیرا لگا کر یہ بھر لیں اور بیسن کے مکسچر میں ڈبو کر کوکنگ آئل میں تَل لیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes