Mashed Potatoes - آلو کا بھرتہ

Mashed Potatoes - آلو کا بھرتہ

اجزاء:

  1. (آلو آدھا کلو (اُبلے اور میش کئے ہوئے
  2. پیاز دو سے تین عدد
  3. سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  4. ٹماٹر تین عدد
  5. نمک حسبِ ذائقہ
  6. (لال مرچ دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی
  7. ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  8. (ادرک دو کھانے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی
  9. ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
  10. انار دانہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  11. تیل حسبِ ضرورت

ترکیب:

  1. تیل گرم کرکے پیاز ہلکی فرائی کرلیں۔
  2. اب اس میں سفید زیرہ، ٹماٹر، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی اور باریک کٹی ادرک ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔
  3. پھر اُبلے اور میش کیے ہوئے آلو شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور دس منٹ کے لیے دَم پر رکھ دیں۔
  4. آخر میں تھوڑا سا ہرا دھنیا اور انار دانہ ڈال کر مکس کریں اور نکال کر سرو کریں۔

Copyright © Gooposts.com/recipes