Malai Kofta Handi - ملائی کوفتہ ہانڈی

Malai Kofta Handi - ملائی کوفتہ ہانڈی

اجزاء:

  1. (گائے کا قیمہ آدھا کلو ﴿مشین کا پسا ہوا
  2. چنے دو کھانے کے چمچ
  3. چھوٹی الائچی چار عدد
  4. خشخاش ایک کھانے کا چمچ
  5. (کالی مرچ چار عدد ﴿ثابت
  6. لونگ چار عدد
  7. سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  8. ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
  9. نمک حسب ذائقہ
  10. فریش کریم آدھا پیکٹ
  11. تیل حسب ضرورت
  12. (پیاز تین عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  13. دہی ایک پیالی
  14. (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  15. ہلدی ایک چائے کا چمچ
  16. (دھنیا دو کھانے کے چمچ ﴿پسا ہوا
  17. (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  18. (پودینہ آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
  19. (ہری مرچ چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  20. (ہرا دھنیا آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا

ترکیب:

  1. پہلے چنے، چھوٹی الائچی، خشخاش، ثابت کالی مرچ، لونگ اور سفید زیرہ ملاکر باریک پیس لیں۔
  2. اب ڈبل روٹی کے سلائس توڑ کر قیمے میں ملائیں۔
  3. ساتھ میں پسا ہوا مصالحہ ڈال کر چوپر میں پیس لیں۔
  4. پھر اس میں تھوڑا سا نمک ملالیں۔
  5. اب دو کھانے کے چمچ فریش کریم شامل کرکے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنالیں۔
  6. فرائینگ پین میں تیل گرم کرکے کوفتے فرائی کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔
  7. اب ہانڈی میں تیل گرم کرکے پیاز گولڈن براؤن کرکے نکالیں اور ٹشوپر پھیلا کر خستہ کرلیں۔
  8. پھر پیاز کو ہاتھ سے کچل کر دہی میں ملادیں۔
  9. اس کے بعد لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا، گرم مصالحہ اور نمک ملاکر ہانڈی میں ڈال دیں۔
  10. اب اسے ہلکا سا بھون کر کوفتے پھیلا کر ڈالیں۔
  11. ساتھ ہی گرم پانی شامل کرکے ہانڈی کو ہلاتے رہیں۔
  12. اس کے بعد باقی بچی ہوئی فریش کریم، پودینہ، ہری مرچ ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ دَم پر رکھیں۔
  13. مزے دار ہانڈی ملائی کوفتہ تیار ہے۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes