Makhadi Halwa - مکھنڈی کا حلوہ

Makhadi Halwa - مکھنڈی کا حلوہ

اجزاء:

  1. سوجی 250 گرام (ایک گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں)
  2. چینی 250 گرام
  3. پسا ہوا ناریل 2 کھانے کے چمچے
  4. پستہ 25 گرام
  5. گھی 250 گرام
  6. سبز الائچی پاﺅڈر 1 چائے کا چمچ
  7. بادام 25 گرام
  8. پانی 1 کپ

ترکیب:

  1. کڑاہی میں چینی اور پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ چینی پانی میں اچھی طرح سے گھل جائے پھراسی چینی والے شیرے میں گھی اور الائچی پاﺅڈر ڈال کرساتھ ہی بھیگی ہوئی سوجی کا پانی نکال کر ڈالیں اور اتنا بھون لیں کہ سوجی کا کچا پن دُور ہوجائے پھر ناریل اور آدھا ڈرائی فوٹ ڈال کر مکس کرکے چولہے سے اتار لیں۔اب ڈش میں ڈال کراوپر باقی بچا ہوا ڈرائی فوٹ ڈال کر گرم گرم کھانے کے لئے پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes