Lasagna Strips With Spicy Beef - لزانیا اسٹرپس ود اسپائسی بیف

Lasagna Strips With Spicy Beef - لزانیا اسٹرپس ود اسپائسی بیف

اجزاء:

  1. (بیف انڈرکٹ آدھا کلو ﴿سلائس کیا ہوا
  2. نمک حسب ذائقہ
  3. (کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  4. کارن فلور دو کھانے کے چمچ
  5. تیل تین کھانے کے چمچ
  6. لزانیا شیٹس تین سے چار عدد
  7. تیل تلنے کے لیے
  8. ادرک ایک ٹکڑا
  9. (لہسن کے جوئے تین سے چار عدد ﴿کٹا ہوا
  10. (ہری مرچ تین سے چار عدد ﴿کٹی ہوئی
  11. ہری شملہ مرچ ایک عدد
  12. لال شملہ مرچ ایک عدد
  13. ہری پیاز دو عدد
  14. گاجر ایک عدد
  15. (ٹماٹر دو عدد ﴿اُبلے ہوئے اور سلائس کیے ہوئے
  16. (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
  17. چلی گارلک سوس دو کھانے کے چمچ
  18. وویسٹر سوس ایک کھانے کا چمچ
  19. سویا سوس ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

  1. پہلے بیف انڈر کٹ کے سلائس کاٹ کر نمک، کالی مرچ اور کارن فلور سے میری نیٹ کریں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
  2. اب لزانیا شیٹس کو اُبال کر اسٹرپس میں کاٹ لیں۔
  3. پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے ادرک، لہسن کے جوئے، کٹی ہری مرچ، ہری شملہ مرچ، لال شملہ مرچ، ہری پیاز، گاجر اور ٹماٹر شامل کرکے دو سے تین منٹ تک پکائیں۔
  4. پھر اس میں فرائی کیا ہوا بیف اور لزانیا شیٹس شامل کردیں۔
  5. اب نمک، لال مرچ، چلی گارلک سوس، وویسٹر سوس اور سویا سوس شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک تیز آنچ پر مکس کرکے ڈش میں نکال کر سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes