Lahori Red Chicken Karahi - لاہوری ریڈچکن کڑاہی

Lahori Red Chicken Karahi - لاہوری ریڈچکن کڑاہی

اجزاء:

  1. چکن ایک عدد سولہ ٹکڑے
  2. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  3. ٹماٹر آدھا کلو باریک کٹے ہوئے
  4. لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی
  5. کڑاہی مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  6. کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
  7. سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ بھنا ہوا
  8. گھی یا تیل ایک پیالی
  9. ادرک دو کھانے کے چمچ باریک کٹی ہوئی
  10. ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی
  11. ہرا دھنیا ایک گٹھی باریک کٹا ہوا
  12. لیموں دو عدد
  13. نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

  1. چکن کو اچھی طرح دھوکر ایک کڑاہی میں ڈالیں۔
  2. ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک شامل کرکے پانی خشک کرلیں۔
  3. جب پانی خشک ہوجائے تو اس میں ٹماٹر اور لال مرچ ڈال کر ٹماٹروں کا پانی خشک کرلیں۔
  4. ٹماٹروں کا پانی خشک ہونے کے بعد کڑاہی مصالحہ، کُٹی کالی مرچ، سفید زیرہ اور گھی یا تیل ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔
  5. اب اس میں ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes