Khoay Kay Parathy - کھوئے کے پراٹھے

Khoay Kay Parathy - کھوئے کے پراٹھے

اجزاء:

  1. :ڈو کے لئے
  2. میدہ دو کپ
  3. نمک ایک چٹکی
  4. تیل دو کھانے کے چمچ
  5. پانی حسب ضرورت
  6. :فلنگ کے لئے
  7. کھویا ایک سو پچیس گرام
  8. چینی دو کھانے کے چمچ
  9. (خشک میوہ ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
  10. (کھوپرا ایک کھانے کا چمچ (کدوکش کیا ہوا
  11. تیل تلنے کے لیے

ترکیب:

  1. ڈو کے لیے: ایک پیالے میں میدہ، نمک، تیل اور حسب ضرورت پانی ڈال کر گوندھ لیں اور تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔
  2. فلنگ کے لیے: ایک پیالے میں کھویا، چینی، خشک میوہ اور کھوپرا ڈال کر مکس کریں اور پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔
  3. پھر ڈو کے دو چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور اُن کے درمیان میں فلنگ بھر کر اوپر سے بیل لیں۔
  4. اب انھیں توے پر فرائی کرکے سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes