Keema Karela - قیمہ کریلے

Keema Karela - قیمہ کریلے

اجزاء:

  1. کریلے آدھا کلو
  2. تیل ایک پیالی
  3. (پیاز چار عدد (باریک کٹی ہوئی
  4. گائے کا قیمہ آدھا کلو
  5. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  6. ہلدی ایک چائے کا چمچ
  7. نمک حسب ذائقہ
  8. (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی
  9. کلونجی ایک چائے کا چمچ
  10. سونف ایک چائے کا چمچ
  11. (کیری دو عدد (باریک کٹی ہوئی
  12. کڑی پتے چند عدد
  13. گڑ آدھا کھانے کا چمچ
  14. (ہری مرچ چھ عدد (لمبی باریک کٹی ہوئی
  15. :کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے کے لئے
  16. ہلدی ایک چائے کا چمچ
  17. نمک حسب ذائقہ
  18. گڑ ایک کھانے کا چمچ
  19. املی کا گاڑھا رس ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

  1. کریلے چھیل کر لمبائی میں باریک کاٹ لیں اور دھوئے بغیر ہلدی، نمک، گڑ اور املی کا گاڑھا رس لگا کر بیس منٹ کے بعد دھو لیں۔
  2. ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔
  3. پھر پیاز میں گائے کا قیمہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی، نمک اور کٹی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  4. اب اس میں کلونجی، سونف، کیری اور کڑی پتے ڈال دیں۔
  5. اس کے بعد دھلے ہوئے کریلے الگ پین میں ڈیپ فرائی کرکے گولڈن براؤن کرکے قیمے میں ڈال دیں۔
  6. آخر میں گڑ اور ہری مرچ شامل کرکے پانچ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  7. مزیدار قیمہ کریلے تیار ہیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes