Kaddu Ka Halwa - کدو کا حلوہ

Kaddu Ka Halwa - کدو کا حلوہ

اجزاء:

  1. کدو ڈیڑھ کلو
  2. دُودھ سات سو پچاس ملی لیٹر
  3. چینی تین سو گرام
  4. میدہ دو سو پچاس گرام
  5. گھی تین سو گرام
  6. ہری الائچی چھ عدد
  7. کاجو بارہ عدد
  8. پستے بارہ عدد
  9. بادام بارہ عدد
  10. بادام ایسنس چند قطرے
  11. گلاب کا پانی چند قطرے
  12. کھانے کا رنگ چند قطرے

ترکیب:

  1. ایک بڑی اور گہری کڑاہی میں گھی گرم کریں۔
  2. اب کدو شامل کرکے ہلکی آنچ پر سوتے کرلیں۔
  3. جب خوشبو آئے تو دُودھ اور چینی ڈال کر پکالیں ۔
  4. جب کدو نرم ہو جائے تو ہینڈ بلینڈر کی مدد سے پیس لیں۔
  5. اب بادام کا ایسنس ، گلاب کا عرق اور الائچی ڈال کر پکائیں ۔
  6. جب گھی الگ ہو جائے تو تھوڑا سا میدہ ڈال کر مسلسل چمچ چلاتے جائیں۔
  7. تیار ہونے پر پستہ، کاجو اور بادام سے سجا کر گرما گرم پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes