گوشت میں کُٹا ہوا لہسن، سیاہ مرچ پاؤڈر ، نمک، چائنیز نمک، چلی سوس اور سویا سوس ڈال کر 1-1 گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد اس میں ایک گلاس پانی ڈال کر گوشت کو گلا لیں۔ اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے اس میں گوشت کے پکے ہوئے پارچے ڈال کر اسٹر فرائی کر کے الگ رکھیں۔ ایک پتیلی میں نمک ملے پانی میں اسپیگھٹی ابالیں اور گرم پانی نتھار کر ٹھنڈا پانی گزار دیں۔ سرونگ ڈش میں پہلے اسپیگھٹی رکھ کر اس پر فرائی کئے ہوئے گوشت کے پارچے رکھیں اٹالین اسپیگھٹی میٹ تیار ہے۔ گرم گرم سرو کر یں۔
چکن ڈرم اسٹکس کو نمک٬ میٹ ٹینڈر رائزر اور لہسن کا پیسٹ لگا کر ایک گھنٹہ میری نیٹ کریں-
اب ان چکن ڈرم اسٹکس کو 8 سے10 منٹ تک اسٹیم کر کے ٹھنڈا کرلیں-
اس کے بعد گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں٬ یہاں تک کہ گولڈن براؤن ہوجائیں-
ایک برتن میں ڈرم اسٹکس رکھیں-
پھر اس کے بیچ میں گرم کوئلہ رکھیں اور تیل ڈال کر تھوڑی دیر ڈھک دیں٬ تاکہ باربی کیو کا دھواں آجائے-
کوئلے کو ہٹائیں- اوپر سے کٹی کالی مرچ٬ بھنا کٹا زیرہ اور لیموں کا رس چھڑک دیں-