Hunter Beef - ھنٹر بیف

Hunter Beef - ھنٹر بیف

اجزاء:

  1. بغیر ہڈی کا گوشت تین کلو (ایک پیس)
  2. قیمہ ایک کلو
  3. قلمی شورا تین چائے کے چمچ (پسا ہوا)
  4. پیاز ایک عدد
  5. نمک چھ چائے کے چمچ
  6. شملہ مرچ ایک عدد
  7. املی آدھا کلو
  8. ٹماٹر ایک عدد
  9. گُڑ ایک پاؤ
  10. ہری مرچ تین عدد
  11. لیموں چھ عدد
  12. ہرا دھنیا آدھ کپ
  13. کوکنگ آئل حسبِ ضرورت
  14. ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
  15. ثابت زیر ہایک کھانے کا چمچ
  16. کٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
  17. نمک حسب ذائقہ
  18. بیسن چوتھائی کپ
  19. انار دانہ دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

  1. گوشت کے ٹکڑے سے چکنائی صاف کرکے اس کو کانٹے سے اچھی طرح گود لیں۔
  2. پیاز ، شملہ مرچ ، ٹماٹر اور ہری مرچ کو باریک چوپ کرکے قیمہ میں مکس کریں ، ساتھ ہی نمک ، کٹی لال مرچ ، بیسن ، انار دانہ اور باقی تمام اجزاءشامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
  3. اور اس پر نمک اور قلمی شورا لگا کر ہاتھ سے اچھی طرح رگڑیں۔
  4. اب قیمہ کو سیخ پر لگا کر باربی کیو کرلیں یا پتیلی میں ہلکا سا تیل ڈال کر فرائی کرلیں ۔
  5. گوشت کے ٹکڑے کو چینی یا پلاسٹک کے برتن میں رکھیں۔
  6. تین دن تک یہی عمل کریں اور اس کو گودتے رہیں تاکہ سارا مصالحہ گوشت کے ٹکڑے میں جذب ہو جائے۔
  7. یہ عمل دن میں دو بار کریں۔ گوشت کا ٹکڑا جتنا اچھا گودا ہوا ہو گا، اتنا ہی مزیدار ہو گا۔
  8. اب ایک پتیلی میں تقریباً دو لیٹر پانی، گُڑ اور اِملی ڈال کر اور گوشت کا ٹکڑا ڈال کر گلانے کے لئے رکھ دیں۔
  9. جب گوشت گَل جائے تو باقی پانی پھینک کر گوشت کو سکھانے اور ٹھنڈا کرنے کے لئے رکھ دیں۔
  10. گوشت کے ٹکڑے کاٹ کر فرائی کرلیں۔
  11. یہ سلائس ڈیڑھ سے دو مہینے تک تازہ رہ سکتے ہیں۔
  12. جب چاہیں اس کو فرائی کرکے کھائیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes